بیدرضلع بیدر سے

بیدر: جامع مسجد میں جماعتِ اسلامی کاجلسہ، شرکت کی اپیل

بیدر: 23/ جون (پی این) محمد عارف الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر کی پریس نوٹ کے مطابق جماعت اسلامی ہند بیدر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ”جلسہ سیرت حضرت ابراہیم علیہ السلام“ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ جلسہ مسلمانان بیدر مرد و خواتین کے لیے بروز اتوار بتاریخ 25/ جون 2023ء بوقت صبح 11 بجے بمقام جامع مسجد بیدر میں منعقد ہوگا۔

اس جلسہ کے مہمان خصوصی مشہور و معروف مقرر و خطیب سید اسلام الدین مجاہد، رکن جماعت حیدر آباد کا بعنوان ”سیرت ابراہیمی ؑ اور عصر حاضر کے تقاضے“ پر خصوصی خطاب ہوگا۔ جبکہ ”آج بھی ہو جو براہیم ؑ کا ایماں پیدا“عنوان پر مولانا مونس کرمانی صدر مجلس العلماء بیدر کا خطاب ہوگا۔ جلسہ کا آغاز سید جمیل احمد ہاشمی کے درس ِ قرآن سے ہوگا۔ محمد معظم امیر مقامی نے عامۃ المسلمین مرد و خواتین سے اس جلسہ میں شرکت فرما کر استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!