گلبرگہ میں تاریخی احتجاج کے لیے شوراپور سے جاری پیدل یاترا دوپہر احتجاجی مقام پر پہنچے گی
گلبرگہ: 20/جنوری۔ گلبرگہ میں ہونے والے تاریخی پروٹسٹ کے لیے پیدل یاترا 21/جنوری کو یہ قافلہ گیارہ /بارہ بجے کے آس پاس شہر گلبرگہ پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق بروز منگل دوپہر تین بجے، پیر بنگالی گراؤنڈ گلبرگہ میں ین آر سی، سی اے اے اور ین پی آر کے خلاف منعقد ہونے والے تاریخی پروٹسٹ کے لئے کل بروز اتوار شوراپور سے عوام کا ایک ہجوم پیدل سفر کا عزم سفر لئے رخت سفر باندھا تھا. کل شام ہتی گڑ میں مقامی عوام نے ان کو محبتوں سے نوازا اور سفری ضرورتوں کا انتظام بھی کیا اسکے بعد رات گیارہ بجے کے آس پاس سرفروشوں کا یہ قافلہ شاہ پور پہنچا اور یہاں کی عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور یہاں سے بھی ایک تعداد قافلے کی ہمرکاب ہوگئی۔
اس قافلہ کا پہلا پڑاؤ یعنی رات کا قیام بی گڑی کی مسجد میں ہوا پھر نماز فجر کے ساتھ ہی یہ قافلہ آگے بڑھا اور چگرہلی کراس کی عوام نے ان کی بہترین آؤ بھگت کی اور ناشتے کا انتظام کیا پھر شام چار بجے کے قریب یہ لوگ جیورگی پہنچے اور یہاں پر بھی توقع سے بہتر طعام وغیرہ کا انتظام کیا گیا تھا اور اسکے بعد یہ قافلہ آگے بڑھا رات کا قیام فیروزآباد کی درگاہ میں ہونا متوقع ہے. نیز مختلف مقامات سے لوگ اس قافلے کے ساتھ جڑتے ہی چلے جارہے ہیں۔
ان شاء اللہ پھر 21/جنوری کی صبح یہ قافلہ گیارہ /بارہ بجے کے آس پاس شہر گلبرگہ پہنچے گا۔ لہذا شہر گلبرگہ کے اکابرین اور عوام اس گروہ کی آمد اور استقبال کی شدید منتظر ہیں، گلبرگہ پہنچنے کے بعد دوپہر تین بجے کے احتجاج میں ان کی نمایاں شرکت رہے گی۔ (رپورٹ: ابن ایاز، شاہ پوری)
والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ نے جو خبر شائع کئ ہے یاترا کے تعلق سے اسکے لئے میں شکر گزار ہوں آپکا صادق قریشی عمری