شیخ محمد سراج الدین پی ایچ ڈی کی سند سے سرفراز
حیدرآباد: 3/جون (راست) کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے 24 مئی کو جاری ایک پریس نوٹ کے بموجب شیخ محمد سراج الدین ولد محمد معین الدین کو اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان” حیدرآباد میں مزاحیہ کالم نگاری کا آغاز و ارتقاء “ ڈاکٹر محمد شجاعت علی کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ اس تحقیقی مقالے میں ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین نے مختلف ابواب کے تحت حیدرآباد میں مزاحیہ کالم نگاری اور اہم کالم نگاروں کی خدمات کا جائزہ پیش کیا ہے۔
ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین کے پی ایچ ڈی وائیوا کے ممتحن ڈاکٹر عسکری صفدر موظف پرنسپل حیدرآباد ڈاکٹر فاطمہ آصف موظف پرنسپل کالج آف اوریئنٹل لینگویجز حیدرآباد اور پروفیسر گنیش پرنسپل آرٹس اینڈ سائنس کالج عثمانیہ یونیورسٹی و انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد تھے۔
ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر اساتذہ اور دوست احباب ڈاکٹر محمد شجاعت علی ،پروفیسر فضل اللہ مکرم ، ڈاکٹر شیخ عبدالکریم ، ڈاکٹر ابراہیم سالار ، ڈاکٹر اسلم فاروقی‘ڈاکٹرمحمد ناظم علی‘ڈاکٹر رضوانہ بیگم‘ ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈاکٹر انجم النساءزیبا ‘ڈاکٹر سعدیہ سلیم شمسی، ڈاکٹر فریدہ، ڈاکٹر بی بی کوثر، ڈاکٹر شوکت فہیم، ڈاکٹر تبسم ارا ،ڈاکٹر آصفہ پروین، ڈاکٹر مستقیم بیگم،ڈاکٹر عايشه صدیقہ، چانداکبر مدیر گھومتا آئینہ، عزیز اللہ سرمست مدیر بہمنی نیوز ، ڈاکٹر مقبول احمد مقبول، ڈاکٹر غضنفر اقبال، ڈاکٹر انیس صدیقی، ڈاکٹر شکیل الدین قاضی، ڈاکٹر عتیق اجمل، ریسرچ اسکالرز محمد محبوب‘ سید آصف علی ‘ محمد شفیع الدین ظفر، محمد مجاہد، مقبول احمد اور حسن محمود، حافظ و قاری سید فیاض علی، حافظ و قاری حمید الدین عبداللہ قاسمی، سیدشاہ پیراں حسینی، عبدالسلام، محمد اسد الدین، فیروز پٹیل عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی ہے۔