دہم جماعت کے نتائج: اِقرا شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ
جلگاؤں: 2/جون۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے دہم جماعت کے جاری کردہ نتائج میں اقرا شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون، جلگاؤں نے ہر سال کی طرح امسال بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔ 133 کامیاب طلبہ کی بدولت اسکول کا نتیجہ %97.79 رہا۔ امِ ہانی عطاء اللہ خان (%92.40)، تحریم جمیل احمد خان (%91.80) اور ندا فاطمہ جاوید پنجاری (%90.80) نے اسکول ھٰذا میں بالترتیب اول، دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔
صالحہ ناظم الدین ملک (%90.40) اور عرشیہ ناز فیروز پنجاری (%89.40) نے بالترتیب چوتھا اور پانچواں مقام حاصل کیا۔اسکول ھٰذا کے کل 136 طلبہ ایس ایس سی امتحان میں شریک ہوئے جن میں 41 طلبہ امتیازی درجہ، 68 فرسٹ کلاس، 22 سیکنڈ کلاس اور 2 پاس کلاس سے کامیاب ہوئے۔
اس شاندار کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر الحاج عبدالکریم سالار، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ، سیکریٹری الحاج اعجاز ملک، چیئرمین ڈاکٹر طاہر شیخ, عبد العزیز سالار اور صدر مدرس شیخ گلاب اسحٰق نے کامیاب طلبہ اور جملہ اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔ (رپورٹ: اسید اشہر)