معروف عالمِ دین مولانا سید جلال الدین عمری کی وفات پر ممبئی میں 11/ستمبر کو تعزیتی اجلاس
مشہور و معروف عالمِ دین مولانا مرحوم سید جلال الدین انصر عمری کی تعزیت میں کریمی لائبریری، انجمن اسلام میں نشست
ممبئی: ملک کے مشہور و معروف عالمِ دین مولانا سید جلال الدین انصر عمری (سابق امیر جماعت اسلامی ہند، نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کی عنقریب ہوئی وفات پر جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کی جانب نے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا ہے۔ یہ نشست 11 ستمبر بروز اتوار بعد نمازِ مغرب 7:30 بجے کریمی لائبریری انجمن اسلام سی ایس ٹی ممبئی میں منعقد کی جائے گی۔
تعزیتی نشست کی صدارت کے بطور حضرت مولانا سید خلیل الرحمٰن سجّاد نعمانی کی خدمات میسّر ہوں گی۔ اظہارِ خیال کرنے والے دیگر معززین میں ڈاکٹر ظہیر قاضی، ابو عاصم اعظمی، مولانا سید حافظ اطہر، مجتبٰی فاروق ، ایڈوکیٹ یوسف مچھالہ ، مولانا محمود دریابادی ، فرید شیخ ، مولانا جلیل انصاری، مفتی اشفاق قاضی ، سلیم موٹر والا، آئی کریم اللّٰہ، صدیق قریشی اور دیگر تشریف لائیں گے ۔ہم ہر خاص و عام سے گزارش کرتے ہیں کہ اس اہم تعزیتی نشست میں بڑے پیمانے پر شرکت کرکے عنداللہ ماجور ہوں۔
تفصیلات کیلئے ہمایوں شیخ سے 9820890506 پر رابطہ کریں۔