ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کا مطالبہ، ایس آئی او نے کیا تحصیل آفس کے روبرواحتجاج

بسواکلیان: 19/جنوری (پی آر) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بسواکلیان یونٹ کی جانب سے بسواکلیان تحصیل آفس کے روبرو ایک احتجاج بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کو لے کر منظم کیا گیا اور سرکاری یونانی میڈیکل کالج و اسپتال کے قیام کے سلسلے میں تحصیلدار بسواکلیان کے توسط سے ایک یاداشت وزیر اعلیٰ کرناٹک کوروانہ کی گئی۔

جس میں بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کرنے کا مطالبہ کیا گیا اورآنیوالے اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اس تعلق سے پرپوزل رکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذبیح اللہ خان سکریٹری مقامی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی جانب سے سال 2016 سے سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش جاری ہے۔

انہوں نے اس کی ضرورت اور افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ برادر نواز احمد رکن شوریٰ ایس آئی او کرناٹک، برادر محمد فہیم الدین صدر مقامی، شیخ مدثر، میر آصف علی اور مقامی ممبران کے علاوہ دیگر طلبہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!