بیدرضلع بیدر سے

بیدر میں حضرت سید جمال بہار ؒ کا عرس، بیرسٹر اسد الدین اویسی کی شرکت پر کیا گیا شاندار استقبال

بیدر:24/اگست( اے ایس ایم) درگاہ حضرت سید جمالِ بہار ؒ مستعید پورہ بیدر کا سہ روزہ سالانہ صندل وعرس شریف بیدر کا انتہائی ادب و احترام کے ساتھ منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق حسب عمل روایت قدیم 24/محرم الحرام م مورخہ23 /اگست بعد نمازِ عشاء جلوسِ صندلِ مبارک احاطہ درگاہ حضرت ممدوحؒ سے برآمد ہو کر براہِ پنجہ شاہ‘تعلیم حضرت صدیق شاہ ؒ،علی باغ‘عاشور خانہ بز قصابان،چیتہ خانہ‘ مین روڈ‘مسجدِ قدم رسول‘رٹکل پورہ‘کمانِ اعظم گنج‘خونی چبوترہ گاوان چوک‘چوبارہ سے ہوتے ہوئے براہِ کُلثوم گلی قبل از وقت نمازِ فجر درگاہ حضرت جمالِ بہارؒ مستعید پورہ پہنچا۔

جہاں پر تلنگانہ،حیدرآباد،اندھرا پردیش، ممبئی مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں کے علاوہ اطراف و اکناف تعلقہ جات کے ہزاروں معتقدین، اور عقیدت مندان نے جلوس صندل کا استقبال کیا۔

جلوسِ صندل میں اونٹ اور گھوڑے سب سے پہلے تھے اور جلوس کے پیچھے جناب سلیمان قریشی صدر جمیت القریش کی سرپرستی میں قائدین جمیعت القریش نظر آئے اور سب سے آخر میں صندل بردار تھے۔جلوس میں قصیدہ خوانی کا ورد ہورہا تھا۔قبل از نمازِ فجر صدر، وجمیع عہدیداران، اراکین جمیعت القریش و اہلیان مستعد پورہ مراسم صندلِ مالی کی خصوصی رسومات انجام دئے۔بعد مراسم صندلِ مالی گُلہائے عقیدت‘ فاتحہ سلام تقسیم ِ تبرکات وادائیگی نماز فجر ختمِ قُرآن مجید مسجد درگاہ حضرت ممدوحؒ میں اہتمام کیا گیا تھا۔آج 24/اگست مطابق25محرم الحرام بروزچہارشنبہ کی صبح7:00بجے دعوتِ طعام برائے خاص و عام کااہتمام کیا گیا۔آج اور کل25/‘26/محرم الحرام م24اور25اگست کو رات 9بجے سے شاندار قوالیوں کا مقابلہ منعقد ہونگے۔

جس میں ہندکے ممتاز قوالہ پروین کانچ والے، غلام نبی، فیضان تاج قوال ساز پر اپنے ہمنواؤں کے ساتھ نعتیہ، منقبتی اور عرفانی کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔صندل شریف میں نقیب ملت الحاج بیر سٹر اسد الدین اویسی صدر کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے بصد عقیدت و احترام شرکت کرتے ہوئے چادر گُل کا نذرآنہ پیش کیا۔جمیعت القریش بیدر کے صدر جناب محمد سلیمان قریشی کی سرپرستی میں الحاج محمد نبی قریشی صدر صوبائی ایکشن کمیٹی اور جمیع عہدیداران، ارکان عاملہ و شوریٰ جمیعت القریش نے بیرسٹر اسد الدین اویسی کا شاندار استقبال کیا اور شال و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔جمیع تاجران جمیعت القریش نے جلوسِ صندل و دیگر پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!