ٹاپ اسٹوریفلمی وتفریحی

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ملک میں فلاپ مگر بیرون ملک توڑے ریکارڈ

عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے ملک میں توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہیں کی تاہم بیرون ملک اس فلم کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور یہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی فلموں سے آگے نکل گئی ہے

نئی دہلی: عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا، جس کا کافی انتظار کیا جا رہا تھا وہ سنیماگھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور خان اہم کرداروں میں ہیں۔ تاہم اس فلم نے ہندوستان میں توقعات کے مطابق کاروبار نہیں کیا۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا باضابطہ ریمیک ہے اور پازیٹو ریویو حاصل ہونے کے بعد بھی فلم باکس آفس پر کمال نہیں کر پائی۔ رپورٹ کے مطالب دائیں بازو کے کچھ لوگوں کی طرف سے فلم کا بائیکاٹ کیا گیا تھا، جس کا اس کے کاروبار پر اثر پڑا۔ ہندوستان میں بھلے اس فلم نے بہتر آمدنی نہ کی ہو لیکن بیرون ملک اسے کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لال سنگھ چڈھا کو انٹرنیشنل مارکٹ میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس فلم نے بیرون ملک میں آمدنی کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس فلم نے عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق عالیہ بھٹ کی گنگو بائی کاٹھیاواڑی سال 2022 میں انٹرنیشنل مارکٹ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ مگر لال سنگھ چڈھا نے ا00سے پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پہلے مقام پر آ گئی ہے۔

گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے انٹرنیشنل بازار میں 7.47 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا وہیں، لال سنگھ چڈھا نے 7.5 ملک ڈالر کا کاروبار کر کے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہیں، ایس اے راجمولی کی ہدیات میں بنی فلم ’آر آر آر‘ نے 20 ملک ڈالر کی کمائی کی تھی۔ خیال رہے کہ لال سنگھ چڈھا نے ہندوستان میں صرف 56 کروڑ روپے کا کاروبار کی ہے۔ فلم کے فلاپ ہونے پر عامر خان حیران ہیں کیونکہ انہوں نے اس کے لئے کافی محنت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!