علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

نیٹ امتحان کیلئے کلبرگی آنیوالے طلبہ کے مفت قیام کا انتظام کرے گی SIO

کلبرگی: 12/ستمبر(پریس نوٹ) سٹی کیمپس سکر یٹری SIO گلبرگہ کی اطلاع کے مطابق نیٹ امتحان کیلئے مختلف شہروں سے کلبرگی آنیوالے طلبہ کے قیام کا انتظام کرنے کا SIO کی مقامی شاخ نے فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق SIO گلبرگہ کی جانب سے بیرون شہر طلبہ و طالبات جو NEET امتحانات کے سلسلہ میں شہر کلبرگی تشریف لارہے ہیں، NEET امتحان (12 اور 13 ستمبر) کے دوران، طلبہ جو ایس آئی او کے اسٹو ڈنٹس سنٹر میں رہنا چاہتے ہیں، انہیں نیچے دیئے گئے فارم کو پُر کرنا ہوگا۔ ان کیلئے قیام کا فی سبیل للہ انتظام کیا گیا ہے۔ گرلس طالبات کے لیے بھی علیحدہ سے انتظام رہے گا، علاوہ ازیں ان طلبہ و طالبات کے ساتھ آنے والے ماں/باپ/ بھائی/بہن کے لیے بھی قیام کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل از وقت یہاں قیام کا رجسڑیشن کروالیں۔ درج ذیل لنک کے ذریعے اپنے نام درج کروایا جاسکتا ہے۔

https://forms.gle/dRKXFRvNiGVQrz499

مکمل پتہ:
سنگ تراش واڑی بس اسٹاپ کے بازو، (STBT Bus Stop) درگاہ روڈ، گلبرگہ

واضح رہے کہ ایس آئی او اپنے قیام سے ہی طلبہ برادری کے مسائل کے حل اور یکسوئی کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے، ایسے ماحول میں جب کہ طلبہ اپنے شہر/گاوٴں سے دوسرے شہر کے مختلف علاقوں پر امتحانات کے لئے سفر کرتے ہیں تو وہاں ان کا خیال اور دیگر تفصیلات کی ناواقفیت کی وجہ سے طلبہ میں ایک قسم کی بے چینی اور پریشانی دیکھی جاتی ہے ایسے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی ایس آئی او نے باضابطہ طور پر اپنے کارکنوں کے ذریعہ ان پریشان طلبہ کی مدد کرتی ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پرربط پیدا کریں۔

Br. Rizwan – 09972906030

Br. Shaik – 09535549116

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!