بیدرضلع بیدر سے

گستاخانِ رسول ﷺ کو سزائے موت کیلئے پارلیمنٹ میں قانون بنانے مسلم ایم پیز تحریک پیش کریں!

ملک کے علمائے تحریک چلائیں! مسلمان مدد کیلئے اللہ سے رجوع کریں!
بیدر: 24/اگست (اے ایس ایم )محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر نے حیدرآباد میں ایک ملعون کی جانب سے شان رسالت مآب ﷺ میں گستاخی کی حدوں کو پار کرکے بکواس کی جرأت کرنے پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اور اس ملعون کی شیطانی سونچ انتہائی نفرت انگیز ہے انسانیت کی بقاء کیلئے خطر ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی ذات مقدس سے ہی وجود کائنات کی بقاء ہے۔مسلمان ناموس رسالت ﷺ کا پہرے دار ہے۔ ملک میں جب سے انسانیت کی مخالف جماعت آر ایس ایس اور اس کی ہمنوا بی جے پی اقتدار پر ہے۔ نفرت اور جنون کی حدیں پار کرکے اسلام کی مقدس شخصیتوں باالخصوص شان رحمت اللعالمین ﷺ میں گستاخی کرنے والے ملعونو ں کی پشت پناہ ہی کررہی ہے۔ زمین پر بے مثال اسلامی نظا م قرآن و شریعت کے خلاف آئے دن منظم مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان حالات میں ملک کے مسلمانوں بالخصوص علماء و قائدین کی یہ پہلی ذمہ داری ہے کہ مسلمانوں کے قلوب کو چھلنی کرنے غمزدہ کرنے والی گستاخیوں کی سلسلہ کو روکنے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں دوٹوک انداز میں معاملہ کو رکھنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ملک کے علماء تحریک چلائیں اور قائدین و اراکین پارلیمان لازمی طور پر پارلیمنٹ میں تحریک پیش کریں شان رسالتﷺ میں اسلام کی دیگر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سزائے موت جیسا قانون بنانالازمی ہے۔جس میں دیگر پیشوایان مذاہب کے تعلق سے بھی ذکر کیا جاسکتا ہے۔ اگر گستاخیوں کا سلسلہ اسی طرح رہا تو آئندہ کے حالات غیر یقینی ہوسکتے ہیں! امت مسلمہ پر لازم ہے کہ غفلت میں نہ رہیں ہمیشہ بیدار رہیں اللہ رب العالمین کی بارگاہ سے مدد و نصرت کیلئے ہمیشہ رجوع کر تے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!