ریاستوں سےمہاراشٹرا

مدنپورہ میں ڈرائنگ کی خصوصی کلاس کا آغاز‎‎

ممبئی: 23/اگست(ایس ایم ایس) بائیکلہ ممبئی انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے منعقد ہونے والے ڈرائنگ کے امتحانات ایلیمنٹری امتحان اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں شریک ہونے والی طالبات کے لئے خصوصی ڈرائنگ کلاس شروع کی گئی ہے۔

اسکول ہٰذا کی ڈرائنگ ٹیچر سید شہناز واصف نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے منعقد ہونے والے ڈرائنگ کے امتحانات کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور ان امتحانات میں کامیاب طلبہ کو محکمہ تعلیم کی جانب سے اسناد سے نوازا جاتا ہے یہ سرٹیفکیٹ بہت کام کے ہوتے ہیں ان سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ایس ایس سی امتحان میں طلبہ کو زائد نمبر دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کا پرسینٹیج بڑھ جاتا ہے اور اس کا فائدہ جونیئر کالج میں داخلہ کے وقت ملتا ہے اس کے علاؤہ انجینئرنگ اور دوسرے پروفیشنل کورسز میں بھی طلبہ کو ڈرائنگ بنانے میں آسانی ہوتی ہے.

شہناز مس نے بتایا کہ انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں ہر سال طالبات کی ایک بڑی تعداد ان امتحانات میں شرکت کرتی ہے اور نمایاں گریڈ سے کامیابی حاصل کرتی ہے چونکہ یہ امتحان بہت مشکل ہوتے ہیں اس لئے طالبات کو مزید مشق کرانے کے لئے اسکول اوقات کے علاؤہ خصوصی کوچنگ کی جاتی ہے ہمارا اسکول دوپہر کے وقت چلتا ہے مگر ڈرائنگ کلاس کے لئے ہم روزانہ دو گھنٹے قبل اسکول آتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس سال ایلیمنٹری امتحان میں ۲۵ طالبات نے رجسٹریشن کروایا ہے اور انٹرمیڈیٹ میں ۱۱ طالبات نے اپنا نام درج کروایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!