بیدر میں صاف پانی سربراہ کیا جائے: شہریان
بیدر: 23/اگست (اے ایس ایم) قدیم فصیل بند شہر بیدر میں نلوں سے تاخیر سے سربراہ کیا جانے والا پانی گندہ آنے کی قدیم شہر کے عوام نے شکایت کی ہے۔ یہ شکایت منیار تعلیم، راؤ تعلیم، پنسال تعلیم، تعلیم صدیق شاہ، نورخاں تعلیم، پنجہ شاہ تعلیم، گولہ خانہ، مستعید پورہ اور دیگر محلہ جات کے ساکنان نے کی ہے کہ 24/گھنٹہ اسکیم کے تحت سربراہ کیا جانے والا پانی انتہائی آلودہ ہے۔
ارباب مجاز اور عوام کے منتخب متحرک نمائندوں سے قدیم شہر کی عوام نے گذارش کی ہے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیکرپینے کے لئے سربراہ کیا جانے والا پانی صاف و شفاف سر براہ کیا جائے۔
قدیم شہر کی عوام نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ قدیم نلوں سے زائد از 3سالوں سے پانی سربراہ نہیں کیا جا رہا ہے جب کہ ہر ماہ پانی کی فیس وصول کی جا رہی ہے۔ جس کو فوری اثر کے ساتھ معاف کیا جائے اور فیس لینے کے عمل کو برخواست کیا جائے۔