ظہیرآباد میں جی آئی او کی جانب سے تقسیمِ انعامات تقریب کا انعقاد
امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری ودیگر کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم و خطابات
ظہیر آباد: 23/ اگست ( پی آر ) گرلز اسلامک آرگنائزیشن ظہیرآباد کے زیر اہتمام جی آئی او یوتھ فیسٹا 2022 تقسیم انعامات تقریب اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد پر امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری کی صدارت میں منعقد ہوئی امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری، معاون امیر مقامی محمد معین الدین اور ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ جمیلہ فیروز کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔
امیر مقامی نے بعنوان ” تیرا شباب امانت ہے ساری دنیا کی۔تو خارزار جہاں میں گلاب پیدا کر”مخاطب کرتےہوئے انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور جی آئی او کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جی آئی او طالبات کےلئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے یہ دور علم وعقل کا ہے تعلیم میں دلچسپی لیں علم کے بغیر کوئی ترقی نہیں کرسکتا اور طالبات کے شعور بیداری سے متعلق تفصیلی طور پر روشنی ڈالی۔ معاون امیر مقامی محمد معین الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل بچوں کی ذہنی جسمانی معاشرتی اور اخلاقی نشوونما کےلئے نہایت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی شہر کے مختلف اسکولس اور کالجس کی طالبات کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے تھے جس میں 250 طالبات نے اپنی شرکت درج کروائی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش قسمتوں میں انعام اول مہندی ڈیزائنز میں عائشہ ماہین میوزیکل چیر میں شائستہ بیگم بیاڈمینٹین میں سمعیہ بیگم شارٹ پٹ میں سمعیہ ڈبل ڈچ میں عائشہ خاتون کھوکھو میں 14ممبرس ٹیم رہی جنہیں مومنٹواور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا انعام دوم و سوم سےبھی نوازا گیا اور تمام حصہ لینے والوں کو سرٹیفکٹ کے ذریعہ ہمت افزائی کی گئی۔
پروگرام کا آغاز دعوہ آرگنائزر ضوفشاں کی تذکیر بالقرآن سے ہوا افتتاحی کلمات کیمپس سیکریٹری طوبی ارم نے پیش کی اور طالبات و مہمانان کا خیر مقدم کیا جاثیہ کشف نے جی آئی او کا تعارف پیش کیا مقامی سکریٹری آمینہ ثمرین نے “جسمانی صحت کی اہمیت “پر اظہار خیال کیا۔
ناظمہ شعبہ خواتین محترمہ جمیلہ فیروز اور رکن جماعت جمیلہ پروین نے بھی خطاب کیا اختتامی خطاب مقامی صدر مصباح فاطمہ نے کیا اظہار تشکر ریما تبسم نے کیا جبکہ اسریٰ ماہین نے نظامت کی اس موقع پر قابل لحاظ تعداد میں موجود طالبات کو میٹیریل بھی فراہم کیاگیا۔