محمد جلیل احمد کے فرزند محمد اسماعیل احمد کا عقد مسعود
بیدر: 30/نومبر(اے ایس ایم) الحاج محمد جلیل احمد جے اے انٹر پرائزیس رُوز بسکٹ ساکن احمد کالونی بیدر کے فرزند محمد اسماعیل احمد بی کام کا عقد مسعود الحاج محمد اظہر الدین سلمان ریگزین ٹریڈرس بیدر کی دختر کے ساتھ بحسن خوبی انجام پایا۔
محفل عقد و رائل فنکشن ہال بیدر میں پُر تکلف ضیافت ولیمہ میں ڈاکٹرس، انجینئرس، کنٹراکٹرس، وکلاء، تاجرین، شعراء، صحافی، تعلیمی، دینی، ملی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سابقہ و موجودہ عوامی نمائندے دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں محمد رحیم خان رکن اسمبلی بیدرشامل ہیں۔ اہلیہ الحاج محمد پاشاہ میاں صاحب مرحوم کی سرپرستی و محمد امیر الدین امیر ؔ کی نگرانی میں محمد جلیل احمد فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔