چٹگوپہ میں سالانہ عرس
بیدر: 24/جولائی(اے ایس ایم) درگاہ حضرت سیّد نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری ؒ المعروف باحضرت سیّد پاشاہ توکلی ؒ چٹگوپہ شریف بیلکھیرکراس تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کا 15واں سالانہ دوروزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔27/ذی الحجہ م 27/جولائی بروزچہارشنبہ بعد نماز مغرب غسل شریف کی رسومات کے ساتھ صندل شریف کاآغازہو گا۔
تفصیلات کے بموجب حسب عمل روایت 28 جولائی مطابق 28/ذی الحجہ بروزجمعرات بعدادائیگی نمازظہر صندل مبارک حجرہ حضرت ممدوح ؒ(قیام گاہ) سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پہونچے گا۔
مسجد احاطہ درگاہ شریف میں ادائیگی نماز عصر کے بعد جناب سیّد عزیز احمد توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ، جمیع علمائے مشائخین عظام، عقیدت مندان مریدین و معتقدین کی موجودگی میں رسومات صندل مالی کی جملہ خصوصی خدمات انجام دینگے۔ اسی شب بعدنماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگا۔ ساز پر ممتاز قوال نعتیہ،منقبتی و عرفانی کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے۔
29/جولائی بروزجمعہ بعدنمازفجرتاقبل از نمازظہر صبح تا نصف النہار طعام ہو گا۔ بعدنماز جمعہ جلسہ جشن چراغاں و سماع، بعدنماز عصر فاتحہ خوانی و پیش کشی چادر گل و تقسیم تبرکات ہونگے۔۔تمام عقیدت مندان سے عرس وصندل شریف میں شرکت کی منتظمین عرس شریف نے شرکت کی گذارش کی ہے