کھانے پینے کی اشیاء اور کفن پر GST لگانے سے مرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا: وکیل داس
کٹیہار: 24 جولائی۔ جاپ سپریمو پپو یادو کی ہدایت پر جن ادھیکار پارٹی کی طرف سے پورے بہار میں مرکزی حکومت کی پالیسی کے خلاف ریاست گیر دھرنے منعقد کیے گئے۔ اس ضمن میں کٹیہار جاپ کے ضلع صدر ارون سنگھ کی قیادت میں مرکزی حکومت کی ٹیکس پالیسی کے خلاف ضلع ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ دھرنا مظاہرے کے خاتمے کے بعد مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ڈی ایم کے ذریعے حکومت کو ایک ڈیمانڈ لیٹر سونپا گیا ہے۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر حکومت چلا رہی ہے۔ حکومت مہنگائی کے مارے عوام پر تمام اشیائے خوردونوش پر جی ایس ٹی لگا کر ملک کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ روز مرہ کی زندگی متاثر کن ہورہی ہے۔ ریاستی جنرل سکریٹری وکیل داس نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے اگنی پتھ ایکٹ لا کر ہندوستانی فوج کے ساتھ ایک ناگزیر مذاق کیا ہے۔
اس کے علاوہ دودھ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء پر جی ایس ٹی لگا کر بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ اسی کفن پر جی ایس ٹی لگا کر مرنے والوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ جاپ لیڈر راجہ ابیر نے کہا کہ لوگوں کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ نوجوان بے روزگار ہیں۔ کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ ہر طرف افرا تفری کا ماحول ہے۔
اس موقع پر خواتین ضلع صدر سونی کماری، تنویر شمسی، عبدالسلام، شیلیش داس، جاپ طلباء تنظیم ضلع صدر چندن یادو، اوید عالم، اجے پودار، سنیل بھارتی، انیل شاہ، پرمود پٹیل، توصیف اختر، روی یادو، روی کرن، کشور ، نند لال یادو، دیپک چوہان، سنتوش پٹیل، چنچل سوارنکر، ہیرالال، کلیم الدین، نور عالم، آزاد یادو وغیرہ موجود تھے۔(رپورٹ: عمر مُرشد)