بیدرضلع بیدر سے

ضلع بیدر: PUC (سائنس) سال دوم میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے ٹاپ-10 طلبہ و کالجس

بیدر: 18/جون (اے این این) کرناٹک میں پی یو سی سال دوم کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا، ضلع بیدر کے طلباء نے PUC سال دوم (سائنس) میں نمایاں طور پر اپنی کامیابی درج کراتے ہوئے ضلع بیدر کے ٹاپ-10 میں شامل ہوئے اور ان کے کالج کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

ضلع بیدر کے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے تینوں طلبہ کا تعلق بھالکی تعلقہ کے ایک ہی کالج شری چنابسویشور گروکل کالج بھالکی سے ہے۔

ضلع بیدر میں سب سے پہلے سریشتی پرکاش ماشتے نے 591 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ون رہی۔

دوسرے نمبر پر سنگمیش چندرکانتھ نے 590 نمبرات حاصل کیا۔

سمیکشا شیوکمارنے 585 نمبرات حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

مذکورہ بالا ضلع بیدر کے تینوں طلبہ ایک ہی کالج شری چنابسویشور گروکل کالج بھالکی کے ہیں۔

اسی طرح گنیانا سودھا پی یو کالج بیدر کی طالبہ اے شری ویشنوی نے 585 نمبرات حاصل کرکے چوتھا مقام حاصل کیا۔

جبکہ ڈائمنڈ پی یو کالج بھالکی کے سنگمیش نے 584 نمبرات کے ساتھ پانچواں مقام،

اسی طرح ڈائمنڈ پی یو کالج بسواکلیان کی اپوروا 584 نمبرات کے ساتھ چھٹا مقام حاصل کیا۔

جبکہ شاہین پی یو کالج بیدر سے 583 نمبرات کے ساتھ ہمناآباد کے متوطن محمد سفیان محمد مستان ساتویں مقام پر اپنی کامیابی درج کرائی۔

آٹھویں مقام پر گرو نانک پی یو کالج بیدر کی طالبہ پی نیکیتا ریڈی نے 581 نمبرات حاصل کیے۔

اسی طرح نویں مقام پر شاہین پی یو کالج بیدر سے ایک اور طالبہ الکاف بوجگر نے 580 نمبرات حاصل کیا۔

دسویں اور آخری مقام پر 580 نمبرات کے ساتھ وزڈم پی یو کالج بیدر کی طالبہ نورعین فاطمہ ایم اے ستار نے کامیابی درج کرائی۔

اس طرح تمام طلبہ نے اپنی محنتوں سے امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا، اپنے والدین اور کالج کا نام روشن کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!