کرناٹک: 12ویں جماعت (PUC-2nd) کے نتائج کا اعلان، صرف %61 فیصد طلبہ کامیاب
بنگلورو: محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن نے آج 18/جون 2022 کو صبح 11:30 بجے کرناٹک پی یو سی-II کلاس (12 ویں) کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک پی یو سی بورڈ امتحان کا نتیجہ 2022 سرکاری ویب سائٹ karresults.nic.in 2022 پر آن لائن دستیاب ہے۔ طلباء کو نتیجہ دیکھنے کے لیے اپنا رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنے کی ضرورت ہوگی۔
یاد رہے کرناٹک کے 2nd PUC امتحانات 22/اپریل سے 18/مئی 2022 تک منعقد کیے گئے تھے۔
کرناٹک پی یو سی میں % 61.88 طلباء پاس
کل % 61.88 طلبہ نے کرناٹک بورڈ کے امتحانات پاس کیے ہیں۔ لڑکیوں نے 68.72 فیصد اور لڑکوں نے 55.22 فیصد حاصل کیا۔ کرناٹک کے امتحان میں 6,83,563 طلباء نے شرکت کی۔ جس میں صرف 4,22,966 طلباء کامیاب ہوئے۔ ضمنی امتحان کی تاریخ کا اعلان اس ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔
کرناٹک کا پی یو سی-II سائنس ٹاپرس 2022
رینک | طالب علم کا نام | نشانات |
1 | شویتا بھیماشنکر بھیراگونڈ | 594 |
1 | مادیوالارا سہانا | 594 |
کرناٹک کا پی یو سی-II کامرس ٹاپر 2022
رینک | طالب علم کا نام | نشانات |
1 | مانو ونے کیجریوال | 596 |
کرناٹک کا پی یو سی-II آرٹس ٹاپر 2022
رینک | طالب علم کا نام | نشانات |
1 | سمرن سیشا راؤ | 598 |