ہمیں کرایہ کی فوج نہیں چاہئے، ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو واپس لیا جائے: پنجاب CM
وزیر اعلیٰ پنجاب اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھگونت مان نے فوجی بھرتی کی نئی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم کرایہ کے فوجی نہیں رکھ سکتے۔ ہم صرف 21 سال کی عمر میں انہیں سابق فوجی کیسے بنا سکتے ہیں؟ وہ مشکل حالات میں ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ سیاستدان کبھی سبکدوش نہیں ہوتے، صرف فوجی اور عوام ہی سبکدوش ہوتے ہیں۔ ہمیں کرایہ کی فوج نہیں چاہئے۔ اگنی پتھ اسکیم کو واپس لیا جائے۔‘‘