بیدر: مجلس کے وفد کی SP سے ملاقات، پولیس کے بہتر انتظامات اور تعاون پر اظہار تشکر
بیدر: 6/مئی(اے ایس ایم) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیدر کا ایک وفد سید منصور احمد قادری انجنئیر صد ر مجلس ضلع بیدر کی قیادت میں یس پی بیدر مسٹر ڈی کشور بابو (آئی پی یس) سے ملاقات کی صدر مجلس نے یس پی بیدر کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے ماہ رمضان میں پولیس کے بہتر انتظامات اور تعاون پر اُن سے اظہار تشکر کیا۔
خاص طور پر ماہ رمضان میں رام نومی، گڈ فرائی ڈے، ہنومان جینتی، امبیڈ کر جینتی کی سالانہ جاترا اور جلوس جمعۃ الوداع، عیدالفطر اور بسواجینتی کے تقریباً جلوس اور جلسوں میں امن و ضبط کی برقراری میں پولیس کے بہترین کردار پر ضلع کی پولیس کی ستائش کی۔
اس موقع پر اُنہیں او ران کے اسٹاف کیلئے شیر خورمہ بھی پیش کیا جس پر یس پی بیدر نے نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسی وقت ممکن ہے جب سماج کے آپ جیسے ذمہ دار پولیس کا ساتھ دیتے ہیں۔وفد میں سید منصور احمد قادری کے ساتھ یم آئی یم کے کونسلر س محمد عبدالعزیز منا اور مسٹر انیل کمار گنجکر کے علاوہ مرزا صفی اللہ بیگ، محمد حفیظ قریشی، محمد جاوید سوداگر، سید وسیم اللہ حسینی شامل تھے۔