ریاستوں سےمغربی بنگال

الیکشن افسر اور افواج کے بھی کووڈ نیگیٹیو رپورٹ ضروری ہو: ممتا بنرجی

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت الیکشن افسران اور مرکزی مسلح افواج کے جوانوں کو اپنی کووڈ کی نیگیٹیو رپورٹ پیش کیا جانا ضروری کیا جائے۔

ممتا بنرجی نے کمیشن کو لکھے خط میں کہا ہے کہ جس طرح انتخاب کے وقت ایجنٹوں اور امیدواروں کو کووڈ کی نیگیٹیو رپورٹ پیش کئے جانے کا التزام کیا گیا ہے اسی طرز پر دو مئی کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے وقت الیکشن آفیسر اور حفاظتی پر تعینات سی اے پی ایف کے جوانوں کو بھی یہ ہدایت دی جائے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ ہم نے ووٹوں کی گنتی کے عمل سےمتعلق ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا تھا کہ سبھی ووٹنگ ایجنٹ اور امیدواروں کو کووڈ نیگیٹیو رپورٹ پیش کرنا چاہیے لیکن ووٹنگ ایجنٹوں اور مرکزی دستوں کے لئے ایسی کوئی ہدایت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!