بیدرضلع بیدر سے

بگدل میں 12 تا 14 مئی کو ہوگا سالانہ عرس شریف کا جلسہ

بیدر: 6/مئی(اے ایس ایم) حضرت سیدنا عبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری ؒ کا سالانہ سہ روزہ عرس شریف کامرکزی جلسہ نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں منایا جائیگا۔

تفصیلات کے بموجب حسب روایت قدیم

12/مئی مطابق۱۰ /شوال المکرم بروز جمعرات جلوس صندل شریف بعد نماز عصرقادریہ منزل محلہ گڑھی سے برآمد ہوگا۔ اورآبادی میں گشت کرتا ہوا درگاہ آستانہ قادریہ پہونچے گا۔ اوربعد نماز عشاء صندل مالی کی خصوصی خدمات ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری صاحب سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف و سید محمد یوسف صاحب قادری ناگوری جمیع علمائے مشائخین، مریدین ومعتقدین کی موجودگی میں انجام دیں گے۔

بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان مرکزی جلسہ بعنوان فیضان غوث الاعظم ؒدستگیرؒمنعقد ہوگا۔جلسہ کو ممتازعلمائے مشائخین مخاطب فرمائینگے۔ بعد جلسہ محفل سماع کا آغاز ہوگا۔ ساز پرممتاز قوال گلزار نازاں ممبئی،غلام حبیب پینٹرممبئی، نعتیہ، منقبتی، عرفانی اور صوفیانہ کلام قبل از نماز فجر تک پیش کریں گے۔

13/مئی م ۱۱ شوال المکرم بروزجمعہ صبح نیاز شریف حضرت غوث الاعظم دستگیرؓ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔ تناول تبرک صبح 9بجے تا دوپہر 12بجے تک رہیگا۔ اور اسی دن بعد نماز مغرب جشن چراغاں، بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقدہوگا۔ممتاز علمائے مشائخین،واعظین،مقررین کاخطاب ہوگااور بعد جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ جس میں ملک کے مشہورو معروف قوال ساز پر نعتیہ،منقبتی اور عرفانی کلام پیش کریں گے۔

14/مئی بروزہفتہ بعد نماز فجر ختم القرآن مجید و فاتحہ خوانی کا انعقاد عمل میں آئیگا۔

سہ روزہ تقریب کی نگرانی ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف فرمائیں گے۔ مریدین اوربلا لحاظ مذہب و ملت معتقدین کی کثیر تعداد اس روحانی تقریب میں شرکت کرتی ہے۔عرس شریف کی ابتدائی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ مریدین و معتقدین سے کثیر تعداد میں مع دوست و احباب شرکت گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!