ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد بلدیہ جنرل باڈی اجلاس عام، کئی اہم فیصلے

ہمناآباد: 6/مئی (ایس آر) ہمناآباد جنرل باڈی کا اجلاس صدر بلدیہ کستور بائی کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران رکن بلدیہ محمد افسر میاں نے ہمناآباد کے بلدی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ روکنے پر بلدی حکام پر شدید برہمی کا اظہارکیا اور کہا کے جلد از جلد غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے،رکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر نے مطالبہ کیا کے پمپ ہاؤس اور جیک وال کے لئے جملہ 4 نئے موٹرس خریدے جائیں تا کہ اگر کوئی موٹر خراب بھی ہوجائے تو عوام کو پانی کے لئیے مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔

وارڈ نمبر12 کی رکن بلدیہ دھن لکشمی نے کونسل میں ایک عجیب بات کہی کے ان کے وارڈ میں نالیوں کی صفائی بلدیہ کی جانب سے نہیں ہونے کے باعث انہوں نے اپنے نجی خرچ سے نالیوں کی صفائی کروائی ہے۔ ہمناآباد بلدیہ میں نئے لے آؤٹ کی منظوری کی منتظر 58فائلس ہیں ان کو بلدیہ کی جانب سے منظوری نہ دینے پر رکن بلدیہ ویریش سیگی نے تشویش کا اظہار کیا۔

پچھلے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کے ہمناآباد میں سال 2005سے ابھی تک جملہ 55 لے آؤٹ کومنظوری دی گئی ہے ان تمام لے آؤٹ کے گارڈن کی جگہ اور سی اے سائیڈکی جگہ تلاش کی جائے گی اور اس کام کے لئے ایک کمیٹی قائم کرنے کی بات کہی گئی تھی مگر ابھی تک اس بات پر کوئی عمل آواری نہیں ہوئی ہے اس کے علاوہ یوجی ڈی کے کاموں میں چیف آفیسر شمبھولنگ دیسائی نے سنگین لاپرواہی برتی ہے انکو فوری طور پر معطل کرنے اور ان پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے چیف آفیسر کو جیل بھیج نے کی قرارد منظوری کی گئی تھی مگر حیرت انگیز طور پر ابھی تک سابق چیف آفیسر شمبھو لنگ دیسائی پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

واضح ہو کے ہمناآباد میں یو جی ڈی کا کام سال 2013میں شروع کیا گیا تھا اور اس کام کو آٹھارہ ماہ میں مکمل کرنا تھا اس کام کے لئیے 27کروڑ روپے منظور کیے گئے تھے اور یہ تمام رقم خرچ ہونے کے بعد بھی یہ کام ہنوز نہ مکمل ہے بلدی عہدیداران کی لاپرواہی کی وجہہ سے یہ منصوبہ مکمل ناکام ہو چکا ہے اور عوام کے پیسہ کی بربادی ہوئی ہے۔

اس اجلاس عام میں عوامی مسائل جیسے سڑکوں کی تعمیر، سڑکوں کی توسیع، شہر کو خوبصورت بنانے جیسے مسائل کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا، بیشتراراکین بلدیہ نے صرف نالیوں کی صفائی اور کچرہ کی نکاسی کا مسئلہ اُٹھایا شائد انکی نظر میں ترقیاتی کام صرف نالیوں کی صفائی اور کچہرہ کی نکاسی ہے،کچھ اراکین بلدیہ نے تو لب کشائی کی بھی زحمت گوارہ نہ کی۔

اس موقع پر چیف آفیسر شیخ چاند پٹیل،رکن بلدیہ محمد عبدالرحمن گور ے میاں، انیل پلری، محمد ظہیر، رمیش کلور، سنیل پاٹل، محمد جاوید اکاؤنٹینٹ، محمد سعید خان الکٹریکل سوپر وائزکے علاوہ دیگر اراکین بلدیہ اور بلدی حکام موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!