کرناٹک میں 17 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ
بنگلورو: 5/مئی- کرناٹک حکومت نے جمعرات کو بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر گورو گپتا سمیت 17 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا۔
محکمہ ریونیو میں پرنسپل سکریٹری تشار گری ناتھ کو بی بی ایم پی کا نیا چیف کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گپتا کو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری بنایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کے سکریٹری وی پونوراج کو پبلک ایڈمنسٹریشن اور اصلاحات کے محکمے میں سکریٹری کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وہ کرناٹک پاور کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر کے طور پر ہم وقت چارج بھی سنبھالیں گے۔