اترپردیشجرائم و حادثاتریاستوں سے

ذہنی طور پر معذور 70 سالہ خاتون کا اغوا اور عصمت دری

اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع واقع مرزا پور علاقے سے حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے، یہاں ایک گاؤں میں ذہنی طور پر معذور 70 سالہ خاتون کا پہل ے اغوا کیا گیا، اور پھر اسے ہوس کا شکار بنایا گیا۔

اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع واقع مرزا پور علاقے سے ایک بار پھر شرمسار اور حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک گاؤں میں ذہنی طور پر معذور 70 سالہ شخص کا پہلے اغوا کیا گیا، اور پھر اسے اپنی ہوس کا شکار بنایا گیا۔ بدھ کی شب خاتون کو اس کے کنبہ والوں نے کھیت میں بیہوش دیکھا۔ وہ خون سے شرابور تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) سنجیو واجپئی نے کہا کہ گاؤں والوں نے ملزم کے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھے تو اسے فوراً پکڑ لیا۔ جب اس سے سختی کے ساتھ پوچھا گیا تو اس نے اپنا سارا جرم قبول کر لیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!