مہنگائی کا ایک اور جھٹکا! کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے سے زیادہ کا اضافہ
نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد کولکتہ میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں سب سے زیادہ 104 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دہلی میں یہ 102 روپے ہے۔ کولکتہ میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 2455 تک پہنچ گئی ہے۔
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ ملک میں آج یعنی یکم مئی سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کمرشل ایل پی سی سلنڈر کی قیمت میں 104 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ گھریلو گیس سلنڈر پر لاگو نہیں ہوگا۔ یہ قیمتیں کمرشل گیس سلنڈر پر بڑھائی گئی ہیں۔ دہلی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 102 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو اب بڑھ کر 2355 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ یکم اپریل کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 268.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد کولکتہ میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں سب سے زیادہ 104 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دہلی میں یہ 102 روپے بڑھائے گئے ہیں۔ کولکتہ میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 2455 تک پہنچ گئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 2351.5 روپے تھی۔ ممبئی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 102 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ اب ممبئی میں کمرشل سلنڈر 2307 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں۔ پہلے اس کی قیمت 2205 روپے تھی۔