بیدر کی دینی درسگاہ معھد انوارالقرآن کو تعاون دینے کی اپیل
بیدر: 11/اپریل (اے ایس ایم) حافظ نذیر احمد شرفی مدرس مدرسہ ہذا کے بموجب بیدر کی قدیم معروف دینی درسگاہ مدرسہ معھد انوارالقرآن عقب درگاہ شریف حضرت سیدنا خواجہ ابو الفیض ؒبیدر علوم اسلامیہ کی دینی و عصری اقامتی درسگاہ ہے۔ جس کو جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے زیر نگرانی چلایا جاتاہے۔ جس میں جملہ 105طلباء علم دین کے زیور سے فیضیاب ہورہے ہیں۔ ہمہ وقتی درسگاہ میں امسال لاک ڈاون کے پیش نظر طلبا کی تعدا د فی الو قت 40طلباء کے قیام و طعام، لباس، علاج ومعالجہ اور دیگر اہم ضروریات کا باقاعدہ انتظام ہے۔ مدرسہ ہذا سے 18طلباء نے تکمیل حفظ کیاہے۔ 148طلباء شعبہ قرات سے فراغت حاصل کی۔ 53طلباء نے شعبہ امامت میں فراغت حاصل کی، 7طلباء نے نائب قضائت میں فراغت حاصل کی۔ ان شعبہ جات میں طلباء نے جامعہ نظامیہ سے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔
معھد انوارالقرآن سے فارغ ہونے والے طلباء کی تعداد 205رہی۔ جامعہ ام الوریٰ جس میں طالبات کی تعداد 50رہی،8طالبات حفظ قر آن مجید کی تکمیل کی اور دو مکاتب جس میں طلباء اور طالبات کی تعداد 100سے زائد ہے۔ مدرسہ ہذا کے پاس کوئی ذرائع آمدنی نہیں ہے۔مدرسہ صاحب خیرحضرات کے مالی تعاون عمل سے ہی چل رہاہے۔ مدرسہ میں تعلیم وتربیت نظم و ضبط مسنون طریقہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اور شعبہ جات ناظرہ مع تجوید، حفظ القرآن الکریم، امامت، مولوی ابتدائی، قضائت اور موذنی کے علاوہ دیگر عصری خصوصی کورسیس کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اور آئندہ طلباء کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ، ذاتی زمین و عمارت کا قیام، دارالمبلغین کا قیام، کمپیوٹر کورسیس کا آغاز، کتب خانہ اور عصری علوم کیلئے علیحدہ ٹیچرس کیلئے تقررات کا منصوبہ زیر غور ہے۔
ملت اسلامیہ کے درد مندصاحب خیرحضرات سےمحمد عبدالسلیم سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ علی شاہ مجذوب، شاہ محمد عبدالعزیز چنداقادری الشطاری، ڈاکٹر حکیم بگدلی، ڈاکٹر عارف الدین مجاہد، محمدمولوی عطا اللہ صدیقی، عبدالکر یم ٹیلر، سید سکندر علی رضوی قادری نے رمضان المبارک کے خصوصی موقع پر چندوں، عطیوں، فطرہ اور زکوٰۃ کے ذریعہ اپنے محبوب و منفرد دینی ادارہ کا فراخدلانہ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی ناظم مدرسہ ہذا کے سیل نمبر,9393448282, 09341075140پر رابط پیدا فرمائے، گوگل پے و فون پے پر بھی عطیہ جات جمع کیے جاسکتے ہیں