بیدر: میلور میں سہ روزہ سماعتِ قرآن برائے خواتین
بیدر: 11/اپریل (اے ایس ایم) حافظ و قاری محمد عبداللہ ناظم جامعہ درسگاہ مدرسہ اکبریہ عقب گودام میلور بیدر کی اطلاع کے بموجب علوم اسلامیہ و دینیہ کی انفرادی درسگاہ مدرسہ اکبریہ عقب گودام میلور بیدر میں 14, 13, 12 اپریل مطابق 12,11,10رمضان المبارک بروز منگل، چہارشنبہ اور جمعرات صبح 9:30 تاقبل از وقت نمازظہر سہ روزہ سماعت قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جس میں حافظہ و قاریہ نیہا ناز معلمہ مدرسہ ہذا،حافظہ و قاریہ صبا نازمعلمہ مدرسہ ہذا، محترمہ نعیم النساء بیگم صدر معلمہ مدرسہ ہذا روزانہ 10 پارے سنانے کی سعادت حاصل کرینگے۔ 12رمضان المبارک مطابق 14اپریل بروزجمعرات بعد سماعت قرآن جلسہ فیضان قرآن مجید کا انعقاد عمل میں آئیگا۔
جلسہ کو مولانامفتی سید سراج الدین نظامی ناظم جامعہ روضۃ البنات بیدر مخاطب فرمائیں گے۔ حافظ سید نسیم الدین نعمانی قرأت کلام پاک، محمد باسط اوردیگر نعت خواں حمدو نعت کا نذرانہ پیش کریں گے۔ محمد عبدالباسط نائب ناظم نے تمام اسلامی خواتین و طالبات سے گزارش کی ہیکہ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔