ریاستوں سےکرناٹک

مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے، کانگریس کو اخلاقی حق نہیں: CM کرناٹک

بنگلورو: 11/اپریل- میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومائی نے کہا کہ “کانگریس کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ اور ریکارڈ کانگریس کو جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے احتجاج میں اعتبار کا فقدان ہے۔   

القاعدہ سے متعلق اننت کمار ہیگڈے کے خط کے بارے میں کوئی علم نہیں: سی ایم بومائی

منڈیا کی طالبہ مسکان کو القاعدہ کے سربراہ کی طرف سے دی گئی حمایت کے بارے میں اننت کمار ہیگڈے کے خط کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا، “مجھے اننت کمار ہیگڈے کے لکھے گئے خط کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ میں ان سے بات کروں گا اور مسئلہ کے بارے میں معلومات حاصل کروں گا۔ اور اس کی بنیاد پر مناسب کارروائی کروں گا۔”

سملاتھا امبریش کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کی سی ایم بومئی نے کی تردید

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے پیر کو سملاتھا امبریش کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا، “وہ مجھے اپنی بھانجی کی شادی میں مدعو کرنے آئی تھیں۔ ہم نے کچھ ترقیاتی کاموں پر بھی بات کی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!