ضلع بیدر سے

آرٹ آف لیونگ کے بانی شری روی شنکرکا 3/فروری کودورہ ہمناآباد

ہمناآباد: 22/جنوری (ایس آر)آرٹ آف لیونگ کے بانی رو ی شنکر3/فروری کو ہمناآبادکے موضع مانک نگر کا دورہ کریں گے۔اس بات کی اطلاع ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے اپنی رہائیش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے شری روی شنکرگروجی دوپہر 1-30بجے ہمناآباد کو آئیں گے۔ اور مانک نگر کو جائیں گیں دوپہر 30: 3 بجے مانک پربھو کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی پراتھنامندر کا افتتاح کریں گے اور مانک سودھا میں منعقد کردہ ایک جلسہ عام میں شرکت کریں گے، ہمارے لیے خوش نصیبی کی بات ہے کہ ہمیں انکا استقبال کرنے کا موقع ملا ہے۔

ویر بھدریشور جاترا کے ضمن میں تمام عہدیداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کے وہ موثر انتظامات کریں۔ چیف آفیسر ہمناآباد کو بلدی عہدیداران صفائی پر خوصوصی توجہ دیں اگر مزید صفائی مزدروں کی ضرورت درپیش ہوتو انکا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس موقع پر رمیش گادا،ڈاکٹر ششی کانت ہارکورڈ،پنکی پاٹل،سچن مڑپتی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!