ریاستوں سےمہاراشٹرا

اُمتِ مسلمہ انسانیت کیلئے نافع بن جانے کی حکمتِ عملی تیار کرے: صدر ایس آئی او

اُمتِ مسلمہ قرآن سے والہانہ عقیدت اختیار کرتے ہوئے اتحاد کا قیام اور خصوصی شعبوں میں تخصیص کا کام کرتے ہوئے پوری انسانیت کے لیے نافع بن جانے کی حکمتِ عملی تیار کرے : سلمان احمد (صدرِ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا)

ممبئی: 10/اپریل(پی آر) جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کا جوہو قبرستان مسجد سانتا کروز میں تزکیہ کیمپ  جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کی جانب سے 9 اپریل افطار تا 10 اپریل ظہر تک تزکیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ تزکیہ کیمپ جوہو قبرستان مسجد میں منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں تقریباً 300 افراد نے شرکت کرکے استفادہ کیا۔ افطار کے فوراً بعد عظمت رمضان عنوان پر محفوظ صدیقی نے درس دیا۔ عشاء و تراویح کے بعد قبر کی پکار موضوع پر نذیر شیخ صاحب نے رہنمائی کی اور اس کے فوری بعد زیارتِ قبور کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا۔ اگلے دن سحری اور نمازِ فجر کے بعد عظمت قرآن کے موضوع پر جناب اظہر کلام اصلاحی نے درسِ حدیث پیش کی۔ صبح 8 سے 9:30 کے درمیان سورۃ الصف کے پہلے رکوع کا مطالعہ قرآن 5 گروپ میں مشتمل مربیان بشمول (ڈاکٹر سلیم خان، ظفر انصاری، صدیق قریشی، عبد الحسیب بھا ٹکر، راشد خان) کی نگرانی میں سیر حاصل اجتماعی مطالعہ قرآن سے ہوا۔

بعد ازاں ظفر انصاری (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرا) نے “صدقۃ اور تزکیہ نفس” پر گفتگو کی ۔ پھر جناب صدیق قریشی (ڈائریکٹر سکون فاؤنڈیشن) نے “دعا اور اُس کی زندگی پر اثرات” پر رہنمائی کی۔ ایک اہم پینل ڈسکشن بعنوان تحریک کی عوامی مقبولیت میں افراد تحریک کا رول پر سید حبیب الدین کی نگرانی میں کروایا گیا۔پھر جناب سلمان احمد (صدرِ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا) نے اُمتِ مسلمہ کے مقام اور رول پر واضح اور دلنشین انداز میں مختلف و معیاری گوشوں پر خصوصی گفتگو کی۔ عبد الحسیب بھا ٹکر (ناظمِ شہر، جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر) کی پر مغز زادراہ اور دعا پر تزکیہ اجتماع کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!