اسکولوں میں بھگوت گیتا پڑھانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں: سدارامیا
بنگلورو: سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک اور قائد حزب اختلاف سدارامیا نے کہا کہ انہیں اسکولوں میں بھگوت گیتا پڑھانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ “مجھے بھگوت گیتا کی تعلیم دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ چاہے وہ بھگوت گیتا، قرآن یا بائبل پڑھائیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ طلباء اس مسابقتی دنیا میں طلب کو پورا کرنے کے لیے معیاری تعلیم حاصل کریں۔ طلباء کو معیاری تعلیم سے محروم نہ کیا جائے۔ بچوں کو گھر میں بھگوت گیتا، رامائن اور مہابھارتھ بھی پڑھائی جاتی ہے۔ بچوں کو اخلاقی تعلیم دی جانی چاہیے،‘‘
انہوں نے کہاکہ ہم آئین اور سیکولرازم پر یقین رکھتے ہیں۔ کسی کو آئین کے خلاف کام نہیں کرنا چاہیے۔ ملک تکثیری سماج پر یقین رکھتا ہے اور ہم ہم آہنگی اور رواداری پر یقین رکھتے ہیں‘‘