حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے عوام روس۔ یوکرین جنگ سے قبل مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اور اب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے جو کہ جلد ہی 22 فیصد سے بھی تجاوز کر جائے گی۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ وقت پر مہنگائی سے عوام کو راحت دینے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ ملک کے عوام روس۔ یوکرین جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اور اب صورتحال ایسی بن گئی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے جو کہ جلد ہی 22 فیصد سے بھی تجاوز کر جائے گی۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ مہنگائی تمام ہندوستانیوں پر ایک ٹیکس ہے۔ یوکرین کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نے غریب اور متوسط طبقے کو لاچار و بے بس کر دیا تھا۔ قیمتیں مزید بڑھیں گی، کیونکہ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کورونا نے عالمی سپلائی چین کو درہم برہم کر دیا ہے، اس لیے حکومت کو اب لوگوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔