بسواکلیان مُسلم بیت المال کے صدر و عہدیداران کے انتخابات
بسواکلیان: 16/مارچ (ایم این) مسلم بیت المال بسواکلیان، بسواکلیان شہر کا واحد مرکزی بیت المال ہے جو پچھلے 30سالوں سے خدمت خلق کے فرائض انجام دیتا آرہاہے۔ سرپرستوں کی نگرانی میں اس ادارہ کے ہر دوسال میں انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں جس میں صدر، نائب صدور،جنرل سیکریٹری، جوئنٹ سیکریٹری اور خازن کا انتخاب کیاجاتا ہے۔ مسلم بیت المال کے انتخابات 15مارچ 2022 کو دفتر ہذا میں منعقد ہوئے۔ بسواکلیان مساجد کے ممبران ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔
15مارچ 2022کو منعقد ہوئے انتخابات میں 129ممبران نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا جبکہ 6ممبران غیر حاضر رہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے اور اعجاز احمد لاتورے نے 61 ووٹ حال کئے اور صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ جبکہ محمد صغیر الدین اور ڈاکٹر ضیاء الدین78 اور84ووٹوں کے ساتھ نائب صدور منتخب کئے گئے۔ شیخ اسلم دانش جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ اسد اللہ خان ذکی بلا مقابلہ جوائنٹ سیکریٹری منتخب کئے گئے۔
اسی طرح محمد علی کو خازن کی حیثیت سے منتخب کیا گیا تمام نو منتخب عہدیداران کی گل پوشی کرتے ہوئے مبارک باد دیتے ہوئے, سرپرست بیت المال محمد تاج الدین صاحب, مولانا سیّد عثمان عبّاس ندوی, میر احمد علی منشی صاحب, محمد مقبولِ صاحب , مولوی غلام رسول صاحب، قیام الدّین صاحب، شیخ یونس صاحب، مستان خان صاحب اور دیگر اصحاب نے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے گذشتہ سالوں میں مخدوم محی الدین صاحب سابق صدر مسلم بیت المال بسواکلیان کے میعاد میں الحمدللہ! بسواکلیان میں کئی فلاحی کام انجام دئیے جاچکے ہیں۔ جن میں قابل ذکر لڑکیوں کیلئے ٹیلرنگ سنٹر، کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر، غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم، مفت ختنہ کیمپ، آنکھوں کے امراض کی جانچ کے کیمپ وغیرہ ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد زکی الدین صاحب، میر مکرم علی، اولیاء پاشا، عرفات احمد اور ریاض پٹیل نے انتخابات کی ذمےداری ادا کئے