ایم ایل اے بسواکلیان بی نارائین راؤنے ضلع بیدرکے حجاج اکرام کاشمس آباد ائیرپورٹ،حیدرآباد پر کیاخیرمقدم
بسوا کلیان: 13/ستمبر(کے ایس) ایم ایل اے بسوا کلیان بی نارائین راؤنے ضلع بیدر کے حاجیوں کو شمس آباد ایرپورٹ حیدرآباد پہنچ کر خیرمقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایل اے بسوا کلیان بی نارائین راؤنے ضلع بیدر کرناٹک کے تمام حجاج کرام کی واپسی کے موقعہ پر شمس آباد ایرپورٹ حیدرآباد پہنچ کرگل پوشی اور مٹھائی کے ساتھ تمام حجاج کرام کا استقبال کیا۔
علاوہ ازیں جناب مسیح اللہ خان صاحب چیئرمین حج کمیٹی حیدرآباد، تلنگانہ نے بھی حجاج کرام کی گل پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر داؤد صاحب مٹالہ، ذاکر حسین صاحب بی کے نیوز الحاج محمد خیرالمبین صاحب نے بھی حاجیوں کی گل پوشی کرنے میں بسوا کلیان ایم ایل اے اور چیئرمین حج کمیٹی تلنگانہ کا تعاون کرتے ہوئے نظر آئے۔
اس موقعہ پر ضلع بیدرکی حج کمیٹی کی ذمہ داروں میں شہنواز، شفیق احمدکلیم، اختر محی الدین، مخدوم نیلنگے،امیر سیٹھ، رائیس خان و دیگر موجودرہے۔