جگن موہن ریڈی نے وزیراعلی آندھرا پردیش عہدے کا حلف لیا
وجے واڑا: وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کو آندھرپردیش کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنرای ایس نرسمہن نے اندرا گاندھی میونسیپل کارپوریشن اسٹیڈیم میں منعقد ایک تقریب میں مسٹر ریڈی کو جمعرات کو دوپہر 12 بج کر 24 منٹ پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹر ریڈی سابق وزیراعلی این چندربابو نائیڈو کے بعد آندھر پردیش کے وزیراعلی بننے والے دوسرے لیڈر ہیں۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو،ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن سمیت کئی معزز مہمان حلف برداری تقریب میں موجو د رہے۔