سائیکل چلا کر حلف لینے راشٹرپتی بھون پہنچیں گے منسکھ مانڈویا
پی ایم کی قیادت والی نئی حکومت میں بی جے پی لیڈر منسکھ مانڈویا دوبارہ وزیر بنیں گے۔ جمعرات شام تقریباً سات بجے مودی سمیت این ڈی اے کے باقی وزراء کے ساتھ وہ بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ حلف لینے کے لیے سائیکل سے راشٹرپتی بھون پہنچیں گے۔ اس سلسلے میں انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’’میرے لیے سائیکل پر جانا فیشن نہیں ہے بلکہ یہ میرا پیشن یعنی جنون ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں پارلیمنٹ ہاؤس ہمیشہ سائیکل سے جاتا رہا ہوں۔ یہ ایکو فرینڈلی ہے اور ایندھن کی بچت کرتی ہے۔ ساتھ ہی ہم لوگوں کو جسمانی طور پر چست درست بھی رکھتی ہے۔‘‘