تازہ خبریںخبریںقومی

وزیر اعظم مودی کے ساتھ کابینہ میں ان وزراء نے حلف لیا

نریندرمودی نے آج مسلسل دوسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ان کےساتھ دیگرکابینی وزرا نے بھی حلف لیے ۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹر پتی بھون میں منعقد شاندار تقریب میں مسٹر مودی اور کابینی وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں جن ارکان پارلیمنٹ نے حلف لیا ان میں امت شاہ،نتن گڈکری،ارجن رام میگھوال، پرکاش جاوڈیکر،مختار عباس نقوی، رامداس اٹھاولے، پیوش گوئل،روی شنکر پرساد، بابل سپریو، جیتندر سنگھ، نرملا سیتارمن، راؤ اندرجیت، کرن رجیجو،سریش انگاڑی،پرہالد جوشی، رام ولاس پاسوان، سنتوش گنگوار، رمیش پوکھریال، راج ناتھ سنگھ، کیلاش چودھری،گجیندر سنگھ شیخاوت، اروند ساونت، دھرمیندر پردھان،وی کے سنگھ، نریندر سنگھ تومر، سنجیو بالیان، نتیا نند رائے، اسمرتی ایرانی، پرہلاد پٹیل، سدانند گوڑا، گری راج سنگھ، ہردیپ سنگھ پوری، شریپاد یسو نائک، ڈاکٹر ہرش وردھن ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈےاور ایس جے شنکر شامل ہیں

سابق سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے پہلی بار وزارت کے لئے حلف لیا

سابق آئی ایف ایس افسر جو چین اور امریکہ ۔یں ہندوستان کے سفیر رہے ہیں وہ نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر بنیں گے۔ انہوں نے حلف لیا

سشما سواراج وزیر نہیں بنیں گی

یہ تصویر صاف ہو گئی ہے کہ سشما سواراج اس بر وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں نہیں ہوں گی۔ اس کی بڑی وجہ ان کی صحت ہو سکتی ہے۔ اس بات کے امکان بڑھ گئے ہیں کہ جے شنکر نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔

کئی پرانے وزیر کابینہ سے غائب

وزیر اعظم نریندر مودی کی دوسری پاری میں ان کے کئی پرانے ساتھی ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں کچھ سابق وزیر مہمانوں کے ساتھ بیٹھے نظر آئے جن میں سشما سواراج، مینکاگاندھی،منوج سنہا،انو پریا پٹیل،مہیش شرما،ستپال ملک،جے پی نڈا، جینت سنہا، راج وردھن سنگھ راٹھور، اوما بھارتی وغیرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!