بیدر میں شادی خانہ آبادی
بیدر: 14/فروری (اے ایس ایم) سابق صدر مجلس ابتدائی نورخاں تعلیم سید ہاشم حسینی مرحوم بیدر کے نبیرہ و سید رضا حسینی عرف عقیل صاحب متولی بی بی علم ساکن نورخاں تعلیم بیدر کے فرزند سید ولی اللہ حسینی عرف صدام پلانر و سنٹرنگ کنٹراکٹر کا عقد مسعود سید سمیع اللہ حسینی صاحب مرحوم کی دختر کے ساتھ کنگ پیالس فنکشن ہال چنگیز پور روڈ تانڈور میں بحسن خوبی انجام پایا۔ محفل عقد و مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں پر تکلف ضیافت میں علمائے مشائخین، سجادگان و متولیان، تعلیمی، دینی، ملی، سابقہ و موجودہ عوامی نمائندے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔ شاہ حسن قادری موظف گزیٹیڈ اسسٹنٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی سرپرستی میں مرحوم سید ہاشم حسینی فیملی نے تمام معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔