ہمناآباد: تحصیلدار پر حملہ میں شامل تمام ملزمین کی ضمانت منظور
ہمناآباد: 15/فروری(ایس آر) ہمناآباد میں 28جنوری بروز جمعہ کو بہوجن سماج پارٹی کے لیڈران کی جانب سے ہمناآباد تحصیلدار پردیپ کمار ہیرے مٹھ پر حملہ کیا گیا تھا۔ مذکورہ واقع پیش آنے کے بعد تحصیلدار نے بہوجن سماج پارٹی کے لیڈران کے خلاف ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کروایا تھا۔ جس کے بعد بہوجن سماج پارٹی کے پانچ لیڈران انکوش گھوکھلے، محمد جمیل خان، راجکمار شیندے، دتتو ور رٹی، دیویندر گدار کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا۔
عدالت نے ان تمام ملزمن کو 18دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا تھا۔ آج ان تمام ملزمین کو دوبارہ بسواکلیان کی سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں پر سنوائی کے بعد تمام ملزمین کی ضمانت کو منظور کرلیا گیا۔ بہوجن سماج پارٹی کے لیڈران بروز منگل کی صبح 11 بجے ہمناآباد کو تشریف لائیں گے۔ اس بات کی اطلاع بہوجن سماج پارٹی کے لیڈران کی جانب سے دی گئی ہے۔