شادی ولیمہ کی خبریں

محمد خواجہ میاں ناندیڑی کی دختر کا عقد مسعود

بیدر: 7 جون (نامہ نگار) جناب محمد چاند پاشاہ ناندیڑی مرحوم کی نبیری و جناب محمد خواجہ میاں ناندیڑی ساکن محلہ دستگیر چٹگوپہ کی دخترکا عقد مسعود جناب چاند پاشاہ ساکن مشتری کے فرزند سید افروز کے ساتھ 6/جون کو بمکا ن احقر میں بحسن خوبی انجام پایا۔مولانا محمد اختر حسین نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا فرمائی۔

محفل عقد و ضیافت میں، تعلیمی،دینی ملی، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سابقہ و موجودہ عوامی نائندے،دوست و احباب اور رشتہ داروں کی خاصی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔اہلیہ محمد چاند پاشاہ مرحوم کی نگرانی میں محمد خلیل، محمد عارف، محمد رؤف، محمد ساجد،محمد صابر، محمد حاجی، محمد واجد، محمد ہارون عثمان، محمد نوید پاشاہ، محمد عبدالمتین شاداب انجنئیر اور چاند پاشاہ فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!