چٹگوپہ کے ڈگری کالج میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب، MLAراج شیکھر پاٹل کا خطاب
ہمناآباد: 24/جنوری (ایس آر) طلبہ لیپ ٹاپ کا صحیح طورپر استعمال کریں اور اپنے مستقبل کو سنواریں۔ یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے چٹگوپہ کے فرسٹ گریڈ ڈگری کالج کے 125طلبہ و طالبات کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہاکے چٹگوپہ اور ہمناآباد کے ڈگری کالجوں کے لئیے تمام ضروری سہولتیں مہیا کروائی گئی ہیں، چٹگوپہ کے کالج کے لئے کلیان کرناٹک بورڈ سے 11 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے اور 76لاکھ روپیوں کے کاموں کے لئے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اگر کالج کو مزید مالی امداد کی ضرورت درپیش ہو گی تو امداد فراہم کرنے کا تیقن دیا۔
کالج کے نتائج صدفیصد آنے پر تمام اساتذہ کو مبارک باد پیش کی اور طلباء کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم میں مسابقت کا جذبہ پیداکریں اور اچھی طرح تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین کا نام روشن کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنواریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سریندر سنگھ پرنسپل ڈگری کالج،بابا آر سی سی،محمد معیز بارودگر،کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر معزز احباب موجود تھے۔