ٹاپ اسٹوری

یوپی کے گاؤں ’لاین‘ میں BJP والوں کا داخلہ ممنوع، یوگی حکومت پریشان

لاین گاؤں میں مقامی لوگوں نے اپنے دروازں پر ایک نوٹس لگایا ہے جس میں لکھا گیا ہے ’بی جے پی کے لوگوں کا استقبال نہیں ہے‘، لوگ صرف آر ایل ڈی لیڈر کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

کسان تحریک کے اثرات ابھی تک کم نہیں ہوئے ہیں۔ شاملی ضلع میں دیہی عوام بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کی سخت مخالفت کرتے نظر آ رہے ہیں اور انھیں انتخابی تشہیر کی بھی اجازت نہیں دے رہے۔ لاین گاؤں میں مقامی لوگوں نے اپنے دروازوں پر یہ کہتے ہوئے نوٹس لگایا ہے کہ صرف راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے لوگوں کو ہی داخلے کی اجازت ہے۔ نوٹس میں لکھا ہے ’’بی جے پی کے لوگوں کا استقبال نہیں ہے۔‘‘ مقامی بی جے پی رکن اسمبلی تیجندر نروال سے لوگ ناراض ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ بی جے پی لیڈران و کارکنان کو علاقے میں دیکھنا نہیں چاہتے۔

مقامی کسان رادھے شیام تیاگی سے جب اس ناراضگی کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے کہا کہ ’’یہ رکن اسمبلی 5 سال پہلے چنے جانے کے بعد یہاں ایک بار بھی نہیں آئے ہیں۔ کسان تحریک کے دوران بھی انھوں نے ہم سے بات کرنے کی کبھی زحمت نہیں اٹھائی۔ ہم کسی ایسے شخص کو ووٹ کیوں دیں جو 5 سال میں ایک بار آتا ہے؟‘‘

لاین گاؤں کے باشندوں کے ذریعہ بی جے پی لیڈران و کارکنان کی مخالفت کیے جانے سے ریاست کی یوگی حکومت پریشان ہے۔ بی جے پی لیڈران کو خوف ہے کہ اگر ایسے ہی حالات رہے تو اسمبلی انتخابات میں پارٹی امیدوار بری طرح شکست کا سامنا کریں گے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ آر ایل ڈی کارکنان و لیڈران کا استقبال اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ لگاتار گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں اور سال بھر چلی کسان تحریک کے دوران مقامی لوگوں کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!