ہمناآباد: IB سے KEB تک 4لائین والی سڑک کی تعمیر بہت جلد کی جائے گی، MLA راج شیکھر پاٹل کا بیان
آئی بی تا قومی شاہراہ چا رلائین کی تعمیر نو سڑک کی افتتاحی تقریب سے راج شیکھر پاٹل کا خطاب
ہمناآباد: 24/جنوری (ایس آر) آئی بی سے کے ای بی تک چارلائین کی سڑک کی تعمیر بہت جلد ہو گی اس کے لیے 10 کروڑ روپیوں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے آئی بی سے قومی شاہراہ تک 4 لائین کی نو تعمیر کردہ سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کے مخلوط حکومت میں بطور حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمینٹ بورڈ کا چیر مین رہتے ہوئے چیرمین کے کوٹے سے میں نے آئی بی سے قومی شاہراہ تک 4 لائین کی سڑک کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ، گھوڑواڑی تالاب کے لئے 4 کروڑ،اورہمناآباد میں سویمنگ پول کے لئے 2.5 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔
جگہہ نہ ملنے کی وجہہ سے سویمنگ پول کی تعمیر التواء کا شکار ہوئی ہے، اگلے کچھ ماہ کے اندر ہمناآباد میں 5 کروڑ کے خرچ سے نیا سرکٹ ہاؤس کا افتتاح ہوگا، جس کی تعمیر عنقریب مکمل ہونے والی ہے۔ ہمناآباد میں معتددترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین صرف تنقید ہی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمناآباد میں کچھ بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، ریاست کے وزیر اعلی بسوارج بومئی کہتے ہیں کے ہم 59 ماہ عوام کی خدمات انجام دیں اور 1 ماہ سیاست کریں مگر ہمناآباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین 59 ماہ سیاست کرتے ہیں اور ایک ماہ عوام کی خدمات انجام دیتے ہیں، پچھلے دنوں کے ڈی پی میٹنگ میں تمام محکمۂ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا میں نے اگر کوئی عہدیدار اپنا فرض ایمانداری سے نہیں نبھا رہا ہے تو اسکو انتباہ دینا میرا فرض ہے اس بات کو غلط ڈھنگ سے پیش کرکے مجھ سے استعفیٰ طلب کیا جا رہا۔
کیا بی جے پی کے قائدین نے کرناٹک کے وزیر داخلہ کا بیان نہیں سُنا جس میں خود وزیر داخلہ نے بد عنوان عہدیداران کے خلاف کاروائی کرنے کی بات کہی ہے، ایک مرکزی وزیر نے ایک سرکاری عہدیدار پر حملہ کیا ہے اس پر بی جے پی والے خاموش کیوں ہیں؟ میرا استعفیٰ طلب کرنے سے بہتر ہے کہ بی جے پی کے قائدین ہیلی کھیڑ (بی) شکر کارخانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی سے نمائندگی کریں، بیدر کے رکن پارلیمان و مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے بیدر ضلع میں کونسی کمپنی قائم کی ہے کمپنیاں قائم کرنا مرکزی حکومت کے اختیار میں ہوتا ہے مگر یہ سوال مجھ سے کیا جا تا ہے کہ میں نے کو نسی کمپنی قائم کی ہے؟
اس موقع پر راج شیکھر پاٹل نے اس بات کی اطلاع دی کے ہمناآباد، چٹگوپہ،اور ہیلی کھیڑ (بی) بلدیہ کے لئیے فی کس دس کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں جس کے لئیے ایک ایکشن پلان بنوا کر ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گیں۔اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل،صدر بلدیہ کستور بائی،رکن بلدیہ محمد افسر میاں،سید عبدالباسط عمر،محمد مکرم جاہ،انیل پلری،محمد ریحان،اُومیش جمگی،سید ظفر اسلم،محمد نعیم باغبان،محمد حمایت پاشاہ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔