بی جے پی نے مصیبت میں جشن منانے کا موقع تلاش کیا: اکھیلیش یادو
لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے 4 برسوں میں ریاست کو بری طرح چوپٹ کیا ہے کہ یہ 20 برس پیچھے چلی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مصیبت کے 4 برسوں میں بھی بی جے پی نے جشن منانے کا موقع تلاش کرلیا ہے۔ اکھلیش یادو نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ جو کام سماجوادی پارٹی کی حکومت کے وقت ہورہے تھے اور ریاست ترقی کے راستے پر رفتار پکڑ رہی تھی ان کاموں کو بی جے پی حکومت نے نہ صرف روک دیا بلکہ جاری عوامی مفاد کے منصوبوں میں رخنہ ڈالا ہے۔