گلبرگہ میں مشائخین اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کیلئے تہنیتی جلسہ کا انعقاد
بیدر: 18/جنوری(اے بی این) سماج میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کی بھی بڑی خدمات دیکھی جارہی ہیں۔ ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیراہتمام گلبرگہ، بیدر، یادگیر، رائچور، ہبلی کے پرنٹ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں توصیف نامہ کے ساتھ تہینت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے عبدالرشید اور بیدر کے نمائندے مبین احمدزخم کو بھی تہینت پیش کی گئی۔
اس موقع پر سینر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا صحافت کو معاشرے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ جمہوریت کا یہ ایک اہم ستون کہلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا نے اپنا اثر ورسوخ قائم کرلیا ہے۔ صحافت جدید دور سے قبل ایک سماجی اداریے طور پر مقبول ہوئی ہے۔ مگر جس سرعت کے ساتھ دنیا نے ترقی کی صحافت بھی دوش بدوش بلکہ کہیں کہیں اس سے بھی آگے بڑھ کر ترقی کرتی رہی۔ ترقی کے اسی عمل نے صحافت کو سماجی ادارے سے منفعت بخش شعبے میں تبدیل کرنا شروع کردیا۔ جس سے صحافت کو ترقی تو ملی۔ مگر کچھ نقصانات بھی ہوئے۔
عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ آج کے موجود حالات میں صحافیوں کو سچائی اور حق پر ہونے کی ضرورت ہے۔ سماج کی ترقی عوام کے حقوق کے لیے صحافت کی خدمات بہت ضروری ہیں۔ اس جدید دور میں پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کی بھی خدمات اہم ہوگئی ہیں۔ پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے صحافی اپنے اپنے علاقوں میں اور سماج میں ایک اچھا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ جھوٹی خبروں اور افواہوں کو پھیلانے کے بجائے سچائی اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔اس موقع پر مشائخین کو بھی تہنت پیش کی گئی۔