کورونا کے نئے ویرینٹ کو ہندستان آنے سے روکا جائے: کیجریوال
نئی دہلی: 27/نومبر- دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ جن ممالک میں کورونا کا نیا ویرینٹ پھیل رہا ہے وہاں سے ہندوستان آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد کورونا کے خطرے سے باہر آسکا ہے۔ ہمیں کورونا کے نئے ویرینٹ کو ہندوستان آنے سے ہر ممکن کوشش کر کے روکنا چاہئے۔