ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں 1ہی اسکول کے 15 طلبہ کورونا پازیٹیو، اسکول میں ہی کیا گیا کورنٹائین

رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ اسکول کادورہ

ہمناآباد: 18/جنوری (ایس آر) ہمناآباد میں کٹھلی روڈ پر واقع مرار جی دیسائی اقامتی اسکول کے 15 طالب علم کورونا پازیٹیو پائے گئے۔

تفصیلات کے بموجب ایک طالب علم کے طبعیت خراب ہوجانے کے بعد اس کا ابتدائی علاج کروایا گیا۔ کوئی افاقہ نہ ہونے کے بعد اس طالب علم کو گھر بھیج دیا گیا۔ سرپرستوں نے جب اس طالب علم کا آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ جس کے بعد اسکول کے تمام طلبہ و طالبات اساتذہ اور دیگر عملہ کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ جس میں 15 طالب علم صدر مدرس پر بھاکر کاڑے،اور ڈی گروپ ملازم چندرکانت کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ جس کے بعدان سبھی کو اسکول میں ہی کورنٹائین رکھ کر علاج کیا جا رہا ہے اور تمام اسکول کو سینی ٹائز کیا گیا ہے۔

مذکورہ واقع کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ اسکول کا دورہ کیا اور تمام حالات کا جائزہ لیا اور متاثرہ بچوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل، تحصلیدار پردیپ کمار ہیرے مٹھ، ڈاکٹر گوند، ڈاکٹر ناگ ناتھ ہلسورے، پاوترا رٹکل تعلقہ میناریٹی آفیسر، محمد افسرمیاں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!