عام آدمی پارٹی کے بھگونت مان پنجاب CM عہدہ کے امیدوار
پنجاب میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی نے وزیر اعلیٰ عہدہ کے لئے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بھگونت مان کو امیدوار قرار دیا ہے۔ پارٹی کے نیشنل کنوینر اروند کیجریوال نے اس کا اعلان کیا۔ بھگونت مان سنگرور سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وزیر اعلیٰ عہدہ کا امیدوار قرار دئے جانے کے بعد بھگونت مان نے کہا ’’عام آدمی پارٹی نے مجھے بہت بڑی ذمہ داری دی ہے۔ ہمارا پہلا قدم پنجاب میں حکومت بنانا ہے۔‘‘