ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: مدرسہ نورالعلوم کی طالبات کے تکمیلِ حفظ قرآن تقریب، محمد افسر میاں کا خطاب

قرآن شریف دنیا کی واحد کتاب ہے جس کو زبانی یاد کیا جاتا ہے

ہمناآباد:13/ جنوری (ایس آر) قرآن شریف دنیا کی واحد کتاب ہے جس کو زبانی یاد کیا جاتا ہے اور قرآن شریف کو کئی حفاظ نے اپنے سینوں میں محفوظ کیا ہے، ان خیالات کا اظہا ر محمد افسر میاں جنرل سیکر یٹری مدرسہ نور العلوم نے مدرسہ ہذا میں پڑھنے والی 3 طالبات حافظہ ریحہ ناز نوری بنت احمد میاں زوجہ محمد نصیر الدین میران، حافظہ فارحہ ناز نوری بنت احمد میاں محلہ کُفر توڑ، حافظہ عائشہ بصرین نوری بنت محمد مصطفی ندیم اُللہ محلہ نور خان اکھاڑہ کے حفظ قرآن مکمل ہونے کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کے حافظ قرآن کے والدین کو اللہ تعالیٰ بروز محشر حشر کے میدان میں نور کا تاج پہنائے گااور ایک حافظ قرآن بر وزمحشرمیں بخشش کا ذریعہ بنے گا آج ہم کروڑوں روپئے کمالیں تب بھی وہ دلی خوشی حاصل نہیں ہوتی ہے جو حافظ قرآن کو دیکھنے سے حاصل ہوتی ہے۔ ان حفاظ قرآن پر جتنا بھی ناز کیا جائے کم ہے، قابل مبارک باد ہیں حافظہ ریحہ ناز نوری کے سسرال والے جنہوں نے شادی کے بعد بھی ان کی قرآن کی تعلیم کو جاری رکھا اور ان کو قرآن کا حافظ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کے مدر سہ نور العلوم ہمناآباد کا اولین مدرسہ ہے جہاں پر شعبہ حفظ کو شروع کیا گیا اور اس مدرسہ سے جملہ0 6طلبہ و طالبات نے اپنا حفظ مکمل کر کے ملک ہی نہیں بیرونی ممالک میں دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں،حافظ قرآن کی بدولت اللہ تعالی کئی بلاؤں کا ٹالتا ہے اس لئیے ہمکو چاہئیے کے ہم انکی قدر کریں اور انکی بھر پو رحوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے حفاظ کو تلقین کی کے وہ قرآن کا دورہ کرتے رہیں اور جب بھی قرآن سنانے کا موقع ملا تو قرآن کو سنائیں۔ اس تقریب کا اختتام الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم کی دعا پرعمل میں لایا گیا۔ اس موقع پرحافظ محمد عبدالباسط مدرس، محمد لیاقت مدرس،محمدانور مدرس، محمد سلیم مدرس، مولانا شکیل فلاحی مدرس، محمد افسر، محمد فردوس خان، الحاج محمد علیم الدین میران، محمد کلیم الدین میران کے علاوہ دیگر معزز احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!